ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی -ٹی-روی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

سی -ٹی-روی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Thu, 27 Aug 2020 11:17:02    S.O. News Service

چکمگلورو،27؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر سی ٹی روی کے کانگریس کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا اور کانگریس پارٹی کے خلاف بیانات پر ضلعی کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر کانگریس ان آرگنائزرورکنگ ونگ رسول خان کی قیادت میں شہرکے آزاد پارک میں بیاٹری رکھ کر احتجاج کیا گیا - اورسی ٹی روی کو چیلنج کیا گیا کہ وہ آکر اگر ان میں دم ہے تو بیاٹری چارج کرلیں -سی ٹی روی ایک ریاستی وزیر ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا خیال رکھیں اور عوام کی ترقی کے کاموں کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں - اس موقع پر کانگریس آئی کے ذمہ دار لیڈر موجود تھے اورایک احتجاجی میمورنڈم ریاستی گورنر کے نام روانہ کیا گیا جس کی کاپی ضلعی ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی - جس میں ضلعی بی جے پی کے ریاستی وزیر سی ٹی روی کو وزارت سے ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے -جناب رسول خان نے ضلعی ڈپٹی کمشنرکو عرضی پیش کی -


Share: